فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں سعیر کے مقام پر نکالی گئی ایک ریلی پر اسرائیلی فوج نے زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کی شام الخلیل میں سعیر قصبے کی باب الزاویہ کالونی میں جمع ہونے والے فلسطینی مظاہرین کے خلاف زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ کی۔
ادھرالسعیر قصبے میں الدوارہ کے مقام پربھی فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا۔ اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا،آنسوگیس کی شیلنگ اور صوتی بموں سے حملے کیے، جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
ادھر الخلیل شہر میں منگل کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال جاری رہی۔ فلسطینیوں نے امریکی نائب صدر مائیک پینس کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے اور ریلیاں نکالیں۔