یمنی مسلح افواجنے اتوار کی صبح اعلان کیا کہ انہوں نے خلیج عدن میں ایک امریکی تیل بردار جہازاور بحیرہ احمر میں متعدد امریکی جنگی جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
یہ بات یمنیافواج کے ایک بیان کے مطابق سامنے آئی۔یمنی فورسزکے ترجمان یحییٰ سریع نے ٹیلیگرام کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ پر شائع بیان میں کہا کہ امریکی جہازوں پرحملے گذشتہروز امریکی اور برطانیہ استعماری افواج کی طرف سے یمن میں کیے گئے حملوں کا جوابہے۔
بیان میں کہا گیاہے کہ بحری افواج نے "ایک معیاری فوجی آپریشن کیا جس میں انہوں نے خلیج عدن میںایک امریکی تیل کے جہاز (TORM THOR)کو متعدد مناسب بحری میزائلوں سے نشانہ بنایا۔”
تاہم ان حملوں کےنتائج کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ "فضائیہنے بحیرہ احمر میں امریکی جنگی جہازوں کو متعدد ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا”۔
انہوں نے نشاندہیکی کہ یہ کارروائیاں "فلسطینی عوام پر ظلم وجبر کےخلاف ان کی نصرت اور یمن کےخلاف امریکی-برطانوی جارحیت کا جواب ہیں۔