چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوجی کمانڈوز کی سب سے بڑی پیرا شوٹ مشقوں کی تیاری

منگل 6-فروری-2018

اسرائیلی اخبارات کے مطابق صہیونی فوج رواں سال سب سے بڑی پیرا شوٹنگ مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار’ہارٹز‘ کے مطابق صہیونی فوج شمالی پٹی میں حالیہ کشیدگی کے تناظر میں سب سے بڑی پیرا شوٹنگ مشقیں کررہی ہے۔ ان مشقوں کا مقصد فوج کو کسی ہنگامی صورت حال میں ہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں سے پیرا شوٹ کی مدد سے اتارا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق مسلح افواج یہ دیکھنا چاہتی ہے کہ آیا پیراشوٹ یونٹس میں کسی بھی ہنگامی آپریشن کے لیے فوری کارروائی کی کتنی صلاحیت موجود ہے۔

خیال رہے کہ سال 2012ءکے بعد اسرائیلی فوج کی پیراشوٹ یونٹوں نے کوئی مشق نہیں کی ہے۔ رواں سال پیرا شوٹ یونٹوں کے اہلکاروں کو ایک ایسے وقت میں تربیت دی جا رہی ہے جب اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران لبنان میں اسمارٹ ہتھیار تیار کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ پیراشوٹ مشقیں ماضی کی نسبت زیادہ مختلف ہوں گی۔ ممکنہ طورپر جنوبی فلسطین میں رات کی تاریکی میں بھی یہ مشقیں کی جائیں گی۔ ان مشقوں کا مقصد فوجی کمانڈوز کو ہوائی جہازوں سے اتار کر ایک مخصوص علاقے کا کنٹرول حاصل کرنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی