جمعه 15/نوامبر/2024

سول کپڑوں میں ملبوس اسرائیلی کمانڈوز نے فلسطینی نوجوان اغواء کرلیا

منگل 6-فروری-2018

قابض صہیونی فوج کی اسپیشل یونٹ کے کمانڈوز نے رات گئے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین برقین کے مقام پر چھاپہ مارا اور تلاشی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو اٹھا کر نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے برقین قصبے کا کئی گھنٹے تک محاصرہ جاری رکھا۔ بعد ازاں قابض فوج قصبے سے نکل گئی۔ اس دوران صہیونی فوج کی بڑی تعداد میں فلسطینیوں کے گھروں پرچھاپے مارے اور گھروں میں گھس کر نہتے فلسطینی بچوں، خواتین اور مردوں کو ہراساں کیا۔ گھروں میں موجود قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔

اس دوران اسرائیلی فوج  کی اسپیشل یونٹ کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے ایک فلسطینی نوجوان کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مختصر لنک:

کاپی