چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کے قریب اسرائیلی فوج کا ٹرک الٹنے سے متعدد فوجی زخمی

جمعرات 8-فروری-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فوج کا ایک ٹرک الٹنے سے متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر دیوار سے چند سو میٹر کی دوری پر ابو صفیہ کے مقام پر ایک کیمپ کے قریب ٹرک الٹنے سے متعدد فوجی زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی سول ٹرک پر سوار تھے۔ یہ ٹرک سرحد پر غزہ سے 300 میٹر دور تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکارہوا۔

اسرائیلی فوج نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی