فلسطینی وزارتصحت نے اتوار کی شام کہا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں صحت کی صورتحال "انتہائیتباہ کن ہے اور اسے بیان نہیں کیا جا سکتا”۔
وزارت صحت نےفلسطینی انفارمیشن سینٹر کو جاری ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ غزہ اور شمالی گورنریکے ہسپتال بغیر ایندھن کے ہیں۔ بپٹسٹ ہسپتال 10 دن سے زائد عرصے سے ایندھن کے بغیرہے۔
وزارت صحت نے نشاندہیکی کہ دوائیوں کے فریج بجلی کے بغیر ہیں جس سے حساس ادویات کی مقدار کے تلف ہونے کا خطرہ ہے۔ درجنوں ایمبولینسز، سول ڈیفنساور طبی خدمات بند ہیں۔
وزارت صحت نےخبردار کیا ہے کہ غزہ اور شمالی گورنری میں ڈائیلاسز اور انتہائی نگہداشت کے مریضوںکو موت کا خطرہ ہے۔ جنریٹرز، ایمبولینسز اور ادویات کے لیے ایندھن دستیاب نہیں۔
وزارت صحت کی طرفسے پہلے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں تقریباً 350000 دائمی مریض ہیں،60000 حاملہ خواتین اور تقریباً 700000 بچے ہیں، جو غذائیت کی کمی، پانی کی کمیاور طبی سہولیات کی کمی کے نتیجے میں سنگین پیچیدگیوں کا شکار ہیں۔