اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں الولجہ کے مقام پر واقع فلسطینیوں کے تین گھروں کی فوری مسماری کے احکامات جاری کیے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سماجی کارکن ابراہیم عوض اللہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج اور سول انتظامیہ کی بھاری نفری نے الولجہ قصبے کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران تین مکانات کے مالکان کو مکانات فوری خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ صہیونی حکام نے نہ صرف تین مکانات کی مسماری کے احکامات دیے بلکہ ایک مقامی قبرستان کو استعمال کرنے سے بھی روک دیا۔
ابراہیم عوض اللہ نے بتایا کہ صہیونی فوج نے خلہ السمک کے مقام پر بھی چھاپہ مارا اور متعدد مکانات کی تصاویر لینے کے بعد ایک زیرتعمیر مکان کو فوری طورپر مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔