چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی افتاء کونسل کا اہالیان القدس کو تحفظ دینے کا مطالبہ

جمعہ 9-فروری-2018

فلسطین کی سپریم افتاء کونسل نے مقبوضہ بیت المقدس کے باشندوں کو انہیں اپنے قومی تشخص کو قائم رکھنے کے لیے ہرممکن مالی، سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی فتاء کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کےوجود اور ان کے تشخص کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ ان کے تشخص اور وجود کی بقاء کے لیے ان کی مدد فلسطینی قوم اور عالم اسلام کی ذمہ داری ہے۔

افتاء کونسل نے بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک فلسطینی اسکول کی مسماری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اسے صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کی ثقافت، تعلیم اور تہذیب پر حملہ قرار دیا۔

افتاء کونسل کا 160 واں اجلاس مفتی اعظم فلسطین و دیار مقدسہ الشیخ محمد حسین کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، القدس اور مسجد اقصیٰ کو لاحق خطرات، فلسطین اور القدس کو یہودیانے کی صہیونی سازشوں اور فلسطین میں یہودی آباد کاری پر عرب ممالک اور دنیا کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

بیان میں مشرقی بیت المقدس میں ابو النوار سکول کا ایک مسمار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اسے عالمی معادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

مختصر لنک:

کاپی