چهارشنبه 30/آوریل/2025

چائے کے ساتھ سیگریٹ نوشی کینسر کے خطرات بڑھانے کا موجب

ہفتہ 10-فروری-2018

چین میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چائے اور سیگریٹ نوشی  کا شغل ایک ساتھ کرنے والے افراد کو معدے کے کینسر کے زیادہ خطرات لاحق ہوتےہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرما گرم چائے اور اس کے ساتھ سگریٹ نوشی سے یا شراب کے عادی افراد کے معدے کی نالی میں کینسر کےزیادہ خطرات ہوسکتے ہیں۔

چینی سائنسدانوں کی تیار کردہ تحقیق سائنسی جریدے ’ Annals of Internal Medicine‘ میں شائع کی گئی ہے۔ اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر شراب نوشی کرنے والا یا سگریٹ نوشی کرنے والا شخص تیز گرم چائے پیتا ہے تو اسے کینسر کے خطرات پانچ گنا بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ معدے کے کینسر کا تمباکو نوشی اور گرم چائے کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔

ماہرین نے تحقیق کے دوران 4 لاکھ 56 ہزار افراد کی روز مرہ زندگی کا مطالعہ کیا۔ ان میں30 سے70 سال کی عمر کے افراد بھی شامل تھے۔ نو یا ساڑھے نو سال تک گرم چائے اور تمباکو نوشی کرنے والے افراد میں کینسر کے زیادہ خطرات پائے گئے۔

مختصر لنک:

کاپی