شنبه 03/می/2025

شامی فوج نے اسرائیل کا ’ایف 16‘ طیارہ مار گرایا،دونوں پائلٹ زخمی

ہفتہ 10-فروری-2018

اسرائیل نے کہا ہے کہ اس کا ایک جنگی طیارہ شامی توپوں کے فائر کے دوران اس کی سرحدوں کے اندر مار گرایا گیا ہے۔

طیارے کے دونوں ہواباز طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے مگر وہ زخمی ہیں ان کا حیفا شہر میں علاج جاری ہے۔ ان میں سے ایک پائلٹ کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

تباہ ہونے والے جہاز کا ملبہ عمرو اور حیفا شہر کے درمیان ھاڈوف کے مقام پر پڑا ہے۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ اس کا ایف 16 طیارہ شام کے اندر اس ایرانی ہدف کو نشانہ بنا رہا تھا جہاں سے اسرائیلی سرزمین کے اندر ایک ڈرون چھوڑا گیا تھا۔

اسرائیلی محکمۂ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رونن مینیلس نے کہا کہ یہ ڈورن اسرائیلی علاقے میں گرا اور وہ ’ہمارے قبضے میں ہے۔‘

شمالی اسرائیل کے شہروں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔ سرحدی علاقے کے اسرائیلی شہریوں نے کئی دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاعات دی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے شمالی سرحد پر ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔ دوسری جانب شامی محکمہ دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کے ایک سے زاید بمبار طیاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ڈرون کو جلد ہی شناخت کر لیا گیا اور ‘اس کے جواب میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے شام کے اندر ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا۔

شام کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاع نے ہفتے کو شامی فوجی اڈے کے خلاف اسرائیل کی طرف سے ’جارحیت‘ کے بعد فائر کیے۔ اس نے کہا کہ اس نے ایک سے زیادہ جہازوں کو نشانہ بنایا۔

ایران اور روس شامی صدر بشار الاسد کے اہم حمایتی ہیں اور وہ انھیں باغیوں کے خلاف لڑنے میں مدد دے رہے ہیں۔ 

مختصر لنک:

کاپی