جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی کو بغیرکسی جرم کے انتظامی قید کی سزا

بدھ 14-فروری-2018

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست نوجوان فلسطینی کارکن اور عاصم اشتیہ کو بغیر کسی جرم کے چار ماہ کے لیے قابل تجدید انتظامی قید  کے تحت جیل میں ڈالنے کا حکم دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کے روز اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے تل کے علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو انتظامی قید میں ڈالے جانے کی درخواست پر عمل درآمد کا حکم دیا۔

عاصم اشتیہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عاصم کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ برس گیارہ دسمبر کو حراست میں لیا تھا۔ اس کے بعد اس کے خلاف ہر ہفتے عدالت میں کیس کی سماعت ہوتی رہی ہے۔ اسرائیلی حکام نے اسے سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

عاصم اشتیہ نابلس میں جامعہ النجاح کا طالب علم ہے۔ اسے اسرائیلی فوج اور عباس ملیشیا باری باری گرفتاری کے باعث اس کی تعلیم بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی