جمعه 15/نوامبر/2024

باراک اوباما کو اپنے لمبے کانوں پر اعتراض کیوں؟

جمعرات 15-فروری-2018

سابق امریکی صددر باراک اوباما کو دنیا بھر میں بڑے کانوں کی وجہ سے طنز و مزاح کا نشانہ بنایا جاتا ہے مگر حال ہی میں انہوں نے خود بھی اپنی ایک پینٹنگ میں اپنی تصویر میں لمبے کانوں پر اعتراض کیا۔ اگرچہ ان کا اعتراج مزاحیہ پیرائے میں تھا مگر لگتا ہے کہ اوباما بھی اپنے لمبے کانوں سے زیادہ خوش نہیں ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حال ہی میں صدر اوباما کی جانب سے دو سیاہ فام آرٹیسٹوں کیھنڈ وائیلی اور ایمی شیرالڈ کو سابق صدور کی تصاویر پر مشتمل پینٹنگز بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ انہوں نے سابق امریکی صدر باراک اوباما اور خاتون اول میشل اوباما کی الگ الگ پینٹگنز بنائیں۔ ان کی یہ پینٹنگنز جلد ہی ایک نمائش میں پیش کی جائیں گی۔

پینٹنگ میں صدر باراک اوباما کوایک بھورے رنگ کی کرسی پر بیٹھے دکھایا گیا ہے۔ ان کے پس منظر میں رنگا رنگ پھول اور ہرے بھرے پتے موجود ہیں جب کہ مشیل اوباما کو لمبا گاؤن پہنے گود میں لیپ ٹاپ اٹھائے ایک ہاتھ ٹھوڑی کے نیچے رکھے بیٹھے متفکر انداز میں دکھایا گیا ہے۔

صدر باراک اوباما نے دونوں آرٹیسٹوں کی محنت اورمہارت سے تیار کردہ پینٹنگز کی تعریف کی اور کہا کہ دونوں پینٹنگنز سے انہیں تیار کرنے والوں کی مہارت صاف دکھائی دیتی ہے۔

اپنی پنٹنگز تیار کرنے والے آرٹیسٹ وائلی سے مزاح میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے میرے بال زیادہ بھورے اور کان بڑے کیئے۔ آپ میرے کان چھوٹے رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی