پنج شنبه 01/می/2025

مذاکرات کوجنگ،قحط کےلیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے:ھنیہ

منگل 27-فروری-2024

 

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے زور دے کر کہا ہے کہ اسرائیلیحکومت غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات کا جواب دینے میں دانستہ طورپر تاخیر کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اسرائیلی ریاستٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اور مذاکرات کوغزہ میں جنگ جاری رکھنے کا بہانہ اختیارکرنے بہانہ نہیں بننے دیں گے۔

 

ہنیہ نے سوموار کوقطرکے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کے دوران کہا کہ حماس نے ثالثی کرنےوالے ممالک کی کوششوں کا جواب دیا، جارحیت کو روکنے کے لیے مذاکرات کے راستے پرآمادگی ظاہر کی اور بڑی سنجیدگی اور لچک دکھائی۔”

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "لیکن صہیونی دشمن اپنی ہٹ دھرمی پر ڈٹا ہوا جسے تحریک کسی صورت قبولنہیں کرے گی۔

 

ہنیہ نے قطر کےدارالحکومت دوحہ میں قطر کے امیر سے ملاقات کی اور دونوں فریقوں نے مسئلہ فلسطینسے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا۔

 

حماس کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہنیہ نے بچوں، خواتین اور معصوم شہریوں کےخلاف قابض فوج کے ذریعے کیے جانے والے قتلعام کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مختصر لنک:

کاپی