ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے دورہ بھارت کے دوران اپنے خطاب میں کہا ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیل اور امریکا ان کے خلاف سازشیں کرتے ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ مسلمان ملکوں کی باہمی کشمکش سے فلسطین ہمارے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔
حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد میں خطاب کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا کہ ‘اگر ہم مسلمانوں میں اتحاد ہوتا تو امریکی صدر کی کبھی بھی ہمت نہ ہوتی کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کا اعلان کرتا۔’ انہوں نے کہا کہ القدس کے خلاف امریکی ، صہیونی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے مسلمان ممالک کو ایک موقف اختیار کرتے ہوئے پوری قوت سےاس کا دفاع کرنا ہوگا۔