سوڈان کی حکومت نے سیاسی بنیادوں پر حراست میں لیے 80 افراد کو رہا کردیا۔ ان افراد کو حال ہی میں ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔ گرفتارکیے گئے افراد میں زیادہ تر سیاسی کارکن شامل تھے۔
سوڈانی صدر کے معاون میجر جنرل عبدالرحمان المہدی نے ایک بیان میں بتایا کہ صدر جمہوریہ عمر البشیرکی جانب سے دوستانہ ماحول پیدا کرنے اور شہریوں کے ساتھ ہمدردی کے جذبے کے تحت حراست میں لیے گئے افراد کو رہا کردیا گیا ہے۔ صدر کے حکم پر سیاسی بنیادوں پر حراست میں لیے گئے اسی افراد کو رہا کردیا گیا ہے۔ ان افراد کو خرطوم کی ’کوبر‘ جیل میں ڈالا گیا تھا۔