پنج شنبه 01/می/2025

گزشتہ جمعہ کو اسرائیلی فائرنگ سے زخمی فلسطینی دم توڑ گیا

بدھ 21-فروری-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق غزہ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ گذشتہ جمعہ کو غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہونے والا ۱۹ سالہ احمد محمد عبد ربہ ابو حلول آج بدھ کو علی الصباح اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا۔ عبد ربہ ابو حلو  گذشتہ جمعہ مشرقی البریج کےمقام پر اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کے بعد فلسطین میں ہرجمعہ کو احتجاجی مظاہرے ہوتےہیں۔ غزہ کی پٹی میں ہونے والے مظاہروں کو کچلنے کے لیے اسرائیلی فوج مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کرتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی