چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کے شہریوں کےغرب اردن سفر پراسرائیلی فوج کی انوکھی قدغن

اتوار 25-فروری-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں پرصہیونی ریاست نے طرح طرح کی قدغنیں عاید کر رکھی ہیں۔ اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت اخبار نے انکشاف کیاہے کہ صہیونی فوج غزہ کی پٹی کے غرب اردن آنے والے فلسطینیوں پر ایک تحریر عہد لیتی ہے کہ وہ ایک سال تک دوبارہ اس گذرگاہ سے داخل نہیں ہوں گے۔

اخبار ’ہارٹز‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیت حانون[ایریز] گذرگاہ کو عبور کرکے غرب اردن جانے والے فلسطینیوں کو واپسی پرکہا جاتا ہے کہ وہ ایک سال تک دوبارہ غرب اردن داخل نہیں ہوں گے۔ نیز ان سے اس بابت تحریر عہد لیا جاتا ہے۔

عبرانی اخبار نے اس حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے اور بتایا ہے کہ فلسطینی شہریوں کو غزہ اور غرب اردن کو ملانے والی گذرگاہوں ایریز اور الکرامہ پر کس طرح کے توہین آمیز عمل سے گذرنا پڑتا ہے۔

اخباری رپورٹ میں کہا جاتا ہے کہ غرب اردن جانے والے فلسطینیوں کو غزہ کی سرحد پر اسرائیلی حکام یہ عہد لیتے ہیں کہ وہ دوبارہ ایک سال سے قبل غرب اردن نہیں آئیں گے۔ یہ عہد لینے کے بعد انہیں غرب اردن داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے۔

عبرانی اخبار کے مطابق حال ہی میں غرب اردن داخل ہونے والے چار فلسطینی کم عمر بچوں سے بھی یہ عہد لیا گیا کہ وہ دوبارہ ایک سال تک واپس نہیں آئیں گے۔ بعد ازاں اس تحریر پر ان بچوں کے والدین کے دستخط بھی کرائے گئے۔

اخبار کے مطابق سنہ 1997ء کے بعد سے صہیونی فوج نے غزہ کے شہریوں کی غرب اردن داخل پر بغیر اجازت سفر پر پابندی عاید کی تھی اور یہ سلسلہ اب بھی نہ صرف جاری ہے بلکہ اس میں اور بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی