علاقائی اورعالمی تنقید کے بعد اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس کے گرجا گھروں کی املاک پرعاید کردہ ٹیکس معطل کردیا ہے۔ اسرائیلی اعلان کے بعد بہ طور احتجاج بند القیامہ چرچ کو زائرین کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
منگل کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایک بیان میں کہا کہ القیامہ چرچ اور دیگر گرجا گھروں کی املاک پرعاید کردہ ٹیکسوں کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ فلسطین کے مسیحی رہ نماؤں نے چرچوں کے زیرانتظام املاک پر ٹیکسوں کے نفاذ حد درجہ خطرناک اقدام قرار دیا تھا۔ گذشتہ اتوار کو اسرائیلی ٹیکسوں کے نفاذ کے بعد القیامہ گرجا گھر کوبہ طور احتجاج بند کردیا گیا تھا۔
رومن کیتھولک ، رومن ارتھوڈوکس اور ارمن چرچ کی طرف سے گرجا گھروں کی املاک پر ٹیکسوں کی مذمت کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے اقدام کےخلاف احتجاج کا فیصلہ کیا تھا۔
مسیحی رہ نماؤں نے اسرائیلی اقدام کوغیرمعمولی، غیرمسبوق اور گرجا گھروں پر منظم حملہ قرار دیا تھا۔