یورپی ملک جرمنی حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں ثالثی کا خواہشمند ہے۔
اسرائیل کے روزنامے یدیعوت احرونوت کے مطابق جرمنی کے صدر فرانک والٹر سٹائن مائیر نے اعلان کیا ہے کہ جرمنی کی خفیہ ایجنسیاں غزہ میں حماس کی قیادت سے رابطہ کرکے اسرائیل کے ساتھ قیدی تبادلے کے معاہدے کی ثالثی کا کردار ادا کریں گی۔
جرمن صدر کے مطابق جرمنی کی انٹیلی جنس اس موقع پر پس پردہ رہتے ہوئے کوششیں کرے گی۔