چهارشنبه 30/آوریل/2025

یوٹیوب کی آف لائن ویڈیوز ڈؤن لوڈنگ کی سہولت125 ممالک میں!ْ

پیر 5-مارچ-2018

انٹرنیٹ پر وڈیوز کی مقبول ترین ویب سائٹ یوٹیوب نے آف لائن لطف اندوز ہونے کے لیے وڈیوز کی ڈاؤن لوڈنگ کا فیچر 2014ء میں بھارت میں متعارف کرایا۔ اس کے بعد بتدریج یہ سلسلہ دنیا کے دیگر علاقوں میں بھی پھیلتا گیا اور اب یہ فیچر 125 ممالک میں استعمال میں آ سکتا ہے۔

یوٹیوب نے یہ فیچر بنیادی طور پر ان ممالک کے لیے پیش کیا جہاں انٹرنیٹ کنکشن سست ہے۔ البتہ اس فیچر کے ساتھ بعض حدیں مقرر کی گئی ہیں۔

اس کے تحت وڈیو کلپس صرف موبائل ایپلی کیشن استعمال کرتے ہوئے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں اور کمپیوٹر پر یہ ممکن نہیں۔ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی وڈیوز دیکھنے کے لیے صرف 48 گھنٹوں تک دستیاب ہوں گی یہاں تک کہ آپ اس دوران انٹرنیٹ سے متصل نہیں ہو جاتے۔ بعض وڈیوز کسی صورت بھی آف لائن دیکھنے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گی۔

وڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے آپ وڈیو کے پیچ پر جائیں۔ وڈیو کے نیچے آپ کو لائک کے آپشن کے ساتھ ہی ڈاؤن لوڈ کا آپشن بھی نظر آئے گا۔ اس کو کلک کر کے آپ ڈاؤن لوڈنگ شروع کر سکتے ہیں۔ ڈاؤن لوڈنگ کے اختتام پر آپ دیکھیں گہ کہ بٹن کا رنگ نیلا ہو چکا ہے۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ وڈیو مکمل طور پر ڈاؤن لوڈ ہو چکی ہے۔

اگر ڈاؤن لوڈنگ کے دوران ہی انٹرنیٹ سے رابطہ منقطع ہو گیا تو جوں ہی آپ کا رابطہ دوبارہ سے انٹرنیٹ یا اپنے موبائل ڈیٹا سے بحال ہو گا تو وڈیو کی ڈاؤن لوڈنگ کا سلسلہ وہاں سے شروع ہو جائے گا جہاں سے منقطع ہوا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی