فلسطین کے علاقے غزہ میں ایک ماہ قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کا رکن اور سینیر فیلڈ کمانڈر گذشتہ روز اسپتال میں دم توڑ گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس اور القسام بریگیڈ دونوں نے کمانڈر حسین خضر سلیم کی موت پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔
القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 37 سالہ کمانڈر حسین خضر سلیم ایک ماہ قبل النصیرات کیمپ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ وہ مسلسل ایک ماہ تک اسپتال میں زیرعلاجج رہے جس کے بعد کل اتوار کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے توڑ گئے۔
کمانڈر سلیم کی نماز جنازہ کل اتوار کو وسطی غزہ میں جامع مسجد الرحمان کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔
حماس اور القسام بریگیڈ نے کمانڈر حسین خضر سلیم کی وفات پران کی مغفرت اور بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔