پنج شنبه 01/می/2025

اڑنے والی کاریں اب صرف دو سال کی دوری پر!

بدھ 7-مارچ-2018

سائنس اور ٹیکنالوجی کی برق رفتار ترقی نے زمینی فاصلے کم کرنے میں انسان کی غیرمعمولی مدد کی ہے۔ اس باب میں انسان ایک قدم اور آگے بڑھ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سائنسدان اڑنے والی کاریں تیار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اگلے دو سال کے تک مارکیٹ میں اڑنے والی کاریں باقاعدہ فروخت کے لیے موجود ہوں گی۔

فرانسیسی اخبار’لیزیکو‘ کے مطابق مستقبل قریب میں ریمورٹ کنٹرول سے بجلی پرچلنے والی اڑن کاریں مارکیٹ میں ہوں گی۔

’اوبر‘ اور ’ایئربس‘ جیسی دو کمپنیاں اڑن کاروں کی تیاری کے تجربات کررہی ہیں۔ سنہ 2020ء تک ایسی کاریں مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔

ایک سال قبل ماہرین نے کہا تھا کہ وہ اڑنے والی کاریں تیار کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ ماضی میں یہ محض ایک خواب تھا مگر اب یہ خواب شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے۔

’   v  PAL‘ طرز کی کاریں پہلے بھی تیار کی گئی ہیں۔ اب ماہرین بغیر ڈرائیور یا پائلٹ کے خود کار ٹیکسی اڑن کاریں تیار کرنے کی کوشش کررہےہیں۔

وہیکل تیار کرنے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ سنہ 2020ء تک اڑن کاریں مارکیٹ میں موجود ہوں گی اور سنہ 2028ء کے اولمپک مقابلوں میں بھی انہیں پیش کیا جائےگا۔

مختصر لنک:

کاپی