جمعه 15/نوامبر/2024

ٹرمپ نے اسرائیل کی حمایت کے تمام ریکارڈ توڑدیے:پینس

بدھ 7-مارچ-2018

امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ میں اسرائیل کی سب سے زیادہ حمایت کرنے والے صدر ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی نائب صدر واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ان کا ملک اسرائیل کی سلامتی اور تحفظ کا پابند ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ماضی کے امریکی صدور کی نسبت اسرائیل کے سب سے بڑے حامی اور سپورٹر ہیں۔

امریکی نائب صدر نے ان خیالات کا اظہار امریکا ۔ اسرائیل تعلقات عامہ کونسل ’ایپک‘ کی سالانہ کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت اسرائیل میں قائم امریکی سفارت خانے کوبیت المقدس منتقل کرنے کے اعلان پر قائم ہے۔

امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ ’داعش‘ کی شکست سے ایران کو فائدہ نہیں پہنچانا چاہیے۔ ہم ایران کو کسی صورت میں جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے میں تبدیلی نہیں کی جاتی تو امریکا اس معاہدے سے نکل سکتا ہے۔

خیال رہے کہ مائیک پینس بنیاد پرست عیسائی ہیں جو اسرائیل کے طاقت ور حمایتیوں میں شامل ہیں۔

ادھر اقوام متحدہ میں امریکی مندوبہ نیکی ھیلی نے کہا ہے کہ القدس اسرائیل کا مستقل دارالحکومت رہے گا۔ صدر ٹرمپ نے سابق صدور کے فیصلوں کے برخلاف القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دے کر درست قدم اٹھایا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی