فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک یہودی آباد کار نے ایک تیرہ سالہ فلسطینی بچی پر وحشیانہ تشدد کیا، جس کے بعد قابض فوج نے مضروبہ کو حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 13 سالہ جملات ابراہیم محمد ابو قبیطہ کو بدھ کی شام منیزل یطا کے مقام پر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔ مقامی سماجی کارکن رات الجبور نے کہا کہ جملات ابوقبیطہ کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے گھر کے قریب سے دکان سے واپس گھر لوٹ رہی تھی۔
الجبور نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے جملات کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے اسرائیلی فوج کے حوالے کر دیا۔ الجبور کا کہنا ہے کہ فلسطینی بچوی کو’میزبی یائر‘ یہودی کالونی کے آباد کار نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔