کانوں اور سماعت سے جڑے امراض کے ماہرین نے انکشاف کیا کہ کانوں میں گھنٹیاں بجنے کی بیماری کا قرآن کریم کی تلاوت کی سماعت سے علاج ممکن ہے۔
ماہرین کاکہنا ہےکہ جو شخص کانوں کے بے وجہ بجنے کی بیماری کا شکار ہوتو وہ سوتے وقت قرآن کریم کی تلاوت کی سماعت کو معمول بنا لے تو اس کی بیماری جاتی رہے گی۔ اس کےعلاوہ قدرتی آوازوں جیسے سمندر کی آواز، پانی کی آواز یا دیگر قدرتی آوازوں کی سماعت سے بھی اس بیماری کا علاج کیا جاسکتا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قطرکی حمد میڈیکل فاؤنڈیشن کے رکن اور ھاروڈ یونی ورسٹی معاون ولید کرار نے بتایا کہ کان بجنے کی صورت میں ’ساؤنڈ تھراپی‘ کا طریقہ علاج اپنایا جاتا ہے۔
الجزیرہ ٹی وی چینل کے پروگرام ’الجزیرہ ڈسپنسری‘ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلاوت کلام پاک کی سماعت انسان کو دوسری آوازوں سے بے نیاز کردیتی ہے اور کان بجنے کی آواز محسوس نہیں ہوتی۔
ان کا کہنا تھا کہ کانوں میں گھنٹیاں بجنے کی آوازوں کا مسئلہ پوری دنیا میں ہے اور اسے مختلف پیرائیوں میں بیان کیا جاتا ہے۔