شنبه 16/نوامبر/2024

عباس ملیشیا کا کریک ڈاؤن، سابق اسیران سمیت 13 شہری گرفتار

ہفتہ 10-مارچ-2018

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں نے تازہ چھاپہ مار کارروائیوں میں کئی سابق اسیران سمیت کم سے کم 13 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے مختلف علاقوں میں عباس ملیشیا کی تازہ کارروائیوں کے دوران نہتے شہریوں کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔ متعدد شہریوں کو سیکیورٹی مراکز میں پیشی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ عباس ملیشیا نے تلاشی کے دوران ایک سابق اسیر کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ دسیوں فلسطینی پہلے سے مسلسل غیرقانونی طور پر حراست میں ہیں۔

جنین شہر میں عباس ملیشیا نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران دو فلسطینی نوجوانوں یونس اور محمد خنفر کو حراست میں لے لیا۔ انہیں بچانے کے لیے ایک مقامی بزرگ رہ نما الشیخ ماھر الاخرس نے مداخلت کی تو عباس ملیشیا نے ان کے بیٹے اسلام کو بھی گرفتار کرلیا۔

شمالی شہر طوباس میں ایک کارروائی کے دوران عباس ملیشیا نے منیر فقہا، عربی ابو دواس، فادی عبدالرزاق، احمد عبدالطیف، عروہ ابراہیم دراغمہ، احمد جہاد صوافطہ اور دیگر کو حراست میں لے لیا۔

مختصر لنک:

کاپی