فلسطین کے مقبوضہ غرب اردن کے شہر سلفیت میں وادی قانا کےمقام پر یہودی آباد کاروں نے ایک فلسطینی اسکول بس پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں بس کے شیشے ٹوٹ گئے اور اس میں سوار متعدد بچے زخمی ہوگئے۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کار اپنی گاڑیوں پر سوار تھے۔ انہوں نے بچوں کو اسکول سے واپس لانے والی بس پر سنگ باری شروع کردی جس کے نتیجے میں بس کےشیشے ٹوٹ گئے اور متعدد بچے زخمی ہوئےہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سلفیت کے مغرب میں دیر استیا کے مقام پر پیش آیا۔ یہودی آباد کاروں کی سنگ باری سے فلسطینی بچے سخت خوف کا شکار ہوئے۔ یہودیوں نے دیر تک فلسطینی اسکول بس روکے رکھی۔