جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں مزید دو فلسطینی شہری شہید

پیر 12-مارچ-2018

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں غزہ اور غرب اردن میں مزید دو فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق قابض فوج نے ہفتے کی شام غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں 23 سالہ عمیر عمرابراہیم شحادہ کو گولیاں مار کر  شدید زخمی کردیا۔ شدید زخمی فلسطینی کو  رفیدیا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری زخمی بھی ہوئے جب کہ کریک ڈاؤن کے دوران قابض فوج نے کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران گھروں میں توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی گئی۔

ہلال احمر کے مطابق قابض فوج نے عمیر شحادہ کے سینےمیں گولیاں ماریں جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئیں۔ قابض فوج نے 16 سالہ بچے ھمام صبحی کو بھی گولیاں مار کر شدید خمی کردیا۔ صبحی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی