جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل نے فلسطینی تاریخی مقام پربم نصب کرنا شروع کردیے

جمعرات 15-مارچ-2018

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں واقع تاریخی مقام سبسطیہ میں بارودی سرنگیں اور بم نصب کرنا شروع کردیے ہیں۔

سبسطیہ قصبے کے چیئرمین بلدیہ محمد عازم نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی انجینیرنگ کور نے تاریخی مقام سبسطیہ اور اس کے اطراف میں بارودی سرنگیں نصب کرنے کے ساتھ وہاں پر اسرائیلی پرچم لہرانے کے لیے پلیٹ فارم بنانا شروع کردیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج تاریخی مقام پر بم نصب کرکے کسی بھی وقت اسے دھماکے سے تباہ کرسکتی ہے۔ اسرائیلی فوج کو یہ کہتے سنا گیا ہے کہ وہ سبسطیہ کو دھماکوں سے تباہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ غرب اردن کے شمال مغرب میں واقع سبسطیہ ایک تاریخی مقام ہے۔ اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کار اس تاریخی مقام کی حیثیت کو ختم کرنے کی سازشیں کررہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی