چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی نوجوان کے قاتل صہیونی فوجی کو رہا کرنے کا فیصلہ

منگل 20-مارچ-2018

اسرائیلی فوج کی طرف سے قیدیوں کی سزا کی معافی کی ذمہ دار کمیٹی کی طرف سے فلسطینی نوجوان عبدالفتاح الشریف کے قاتل فوجی کی سزائے قید میں تخفیف کے بعد 10 مئی کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی اخبارات کے مطابق ملٹری کمیٹی نے فلسطینی نوجوان کے قاتل الیور ازاریا کی مدت حراست میں کمی کے بعد جلد رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوجی کمیٹی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ  الیور ازاریا کہ مدت حراست کی سزا میں دوتہائی کمی کے بعد صرف 14 ماہ کردی ہے جس کے بعد اسے 10 مئی 2018ء کو رہا کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی  صدر نے 18 اپریل کے موقع پر اسرائیل کے فلسطین پر قبضے کی سالگرہ کے موقع پر فلسطینی نوجوان عبدالفتاح الشریف کو بغیر کسی خطرے کے گولیاں مار کر شہید کرنے کے جرم میں ملوث سپاہی الیئور ازاریا کی سزا معاف کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

 خیال رہے کہ اسرائیلی فوجی اہلکار نے عبدالفتاح الشریف کو 24 مارچ 2016ء کو غرب اردن کے شہر الخلیل میں اس وقت گولیاں مار کر شہید کردیا تھا جب وہ پہلے ہی گولیاں لگنے سے شدید زخمی تھا اور حرکت نہیں کرسکتا تھا۔

فلسطینی نوجوان کو بے رحمی کے ساتھ شہید کرنے کے مرتکب فوجی اہلکار کو اس وقت ملازمت سے ہٹایا گیا جب انسانی حقوق کی تنظیموں نے واقعے کی ایک ویڈیو جاری کی۔ فوٹیج وائرل ہونے کے بعد الئیور ازایار کو فوج کی ملازمت سے ہٹا دیا گیا اور اس کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا۔ اسرائیلی عدالت نے مجرم کو نام نہاد سزا سناتے ہوئے ڈیڑھ سال کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی