چهارشنبه 30/آوریل/2025

موبائل فون کے لیے فلسطینی اسیرہ کےگھرپراسرائیلی فوج کا دھاوا

جمعرات 22-مارچ-2018

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس مں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں موجود ایک فلسطینی اسیرہ علاء مرشود کےگھر پر دھاوا بولا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیرہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ قابض فوج نے مقامی وقت کے مطابق فجر سے قبل تین بجے ان کے گھر کا گھیراؤ کرکے اس کی تلاشی لی۔ قابض فوج نے گھر میں موجود تمام افراد کو جگایا اور انہیں زدو کوب کرنے کے بعد اسیرہ مرشود کا موبائل کا موبائل بھی تلاش کیا۔ قابض فوج نے تمام افراد خانہ کے موبائل فون کی بھی چھان بین کی۔

اسیرہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ قابض فوج نے گھرمیں گھسنے کے بعد ہرچیزکو تل پٹ کرکے رکھ دیا۔

خیال رہے کہ فلسطینی دو شیزہ علاء مرشود کو دو ہفتے قبل حراست میں لیا گیا تھا۔ اسرائیل کی عدالت نے اسے مزید ایک ہفتے کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

علاء مرشود کو اسرائیلی فوج نے ایک مقامی حراستی مرکز طلب کیا۔ اکیس سالہ مرشود نابلس کی جامعہ النجاح کی طالبہ ہیں۔ وہ کچھ ہی عرصہ اپنے ایک بھائی اور ہمشیرہ کے ساتھ سعودی عرب سے واپس فلسطین لوٹی تھیں۔

مختصر لنک:

کاپی