جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج 24 گھنٹے میں چوتھی بار غزہ کی پٹی میں داخل

جمعرات 22-مارچ-2018

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں دراندازی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چوتھی بارغزہ میں دراندازی کی اور علاقے میں اندر گھس کر فائرنگ کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی قیمتی اراضی کی کھدائی کی گئی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج کے کئی ٹینک مشرقی غزہ کے علاقے خان یونس کے مشرقی علاقے سے کئی فرلانگ اندر داخل ہوئے اور فلسطینی آبادی پر شیلنگ کی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کا غزہ کی پٹی میں دراندازی کا سلسلہ منگل کے روز سے مسلسل جاری ہے۔

عینی شاہدین اور مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج کے 6 بلڈزور اور D9 ٹینک مشرقی غزہ سے اندر داخل ہوئے اورفلسطینی اراضی میں کھدائی کی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج نے ٹینکوں اورتوپ خانے سے گولہ باری کی گئی۔ اسرائیلی فوجی ’ناحل عوز‘ فوجی کیمپ سے اندر داخل ہوئے۔ اس موقع پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی نچلی پروازیں اور ڈرون طیاروں کی پروازیں بھی جاری رہیں۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ خان یونس میں چوبیس گھنٹوں کے دوران یہ چوتھی دراندازی ہے۔

مقامی میڈیا ذرائع کے مطابق اسرائیلی فو مشرقی خان یونس میں القرارہ کے مقام سے بھی اندر داخل ہوئی اور مقامی آبادی اور زرعی زمینوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں شہریوں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

مختصر لنک:

کاپی