جمعه 15/نوامبر/2024

ایئر ڈراپس اچھا اقدام مگریہ غزہ کے فاقہ کشوں کے لیے ناکافی ہے:بوریل

جمعہ 8-مارچ-2024

 

یورپی یونین کیخارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ ایئر ڈراپ کے ذریعے غزہ میں امداد پہنچانااچھا ہے لیکن کافی نہیں ہے۔ غزہ میں بےگھر اور جنگ سے تباہ حال لوگوں تک زمینی، فضائی اور سمندری راستوں سے امداد کیفراہمی کی اشد ضرورت ہے۔

 

انہوں نے زور دےکر کہا کہ غزہ کی صورت حال سے متعلقہ افراد کو اسرائیلی حکومت پر انسانی امداد تکبلا روک ٹوک رسائی کی اجازت دینے کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے۔

 

امدادی تنظیمیںتصدیق کرتی ہیں کہ غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی امداد بہت کم ہے اور زمینی راستےسے داخل ہونے والے امدادی قافلے اسرائیل کی پیشگی منظوری سے مشروط ہیں۔ منظوری کےباوجود اسرائیلی قابض فوج اکثر امدای قافلوں کو نشانہ بنا کرانہیں تباہ کردیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہجوموالے علاقوں میں بھاری پیکجوں کو چھوڑنے سے رہائشیوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ حالہی میں گرائے گئے بہت سے پیکجز سمندر میں گر کر ضائع ہوگئے اور بہت سےہوا کے ذریعےاڑ کر اسرائیلی علاقوں میں چلے گئے۔

 

ایئر ڈراپ آپریشنکے لیے اسرائیلی حکام سے اجازت لینا ضروری ہے۔ کیونکہ اسرائیل غزہ کی پٹی پر فضائیحدود کو کنٹرول کرتا ہے۔

 

 

غزہ میں فلسطینیوزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں خاندانوںکے خلاف 9 قتل عام کیے، جس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 83 شہید اور 142 زخمیہوئے”۔

 

وزارت نے جمعراتکو بتایا کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اب تکاسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 30800 شہید اور 72298 زخمی ہو چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی