چهارشنبه 30/آوریل/2025

زیرحراست فلسطینی صحافی کے جسمانی ریمانڈ میں ایک توسیع

پیر 2-اپریل-2018

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں زیرحراست فلسطینی صحافی کی کسی نامعلوم مقام پر جاری تفتیش پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امور اسیران کے مندوب نسیم اب غوش نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے صحافی بکرعبدالحق کی حراست میں مزید کئی روز کی توسیع کردی ہے۔

مندوب نے بتایا کہ انہوں نے اپنے موکل سے بیتح تکفا نامی حراستی مرکز میں ملاقات کی تھی جس کے بعد اسے کسی اور مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

بکر عبدالحق مسلسل سات روز سے پابند سلاسل ہیں اور ان کے  جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی