اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ایک شہید فلسطینی نوجوان کا گھر مسمار کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں ایک کارروائی کے دوران تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ جب کہ گرب اردن میں مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 14 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے بیت ایبا، جبل طور، شاہراہ المریج، رفیدیا اور راس العین کالونی میں چھاپے مارے اور فلسطینیوں کو زد و کوب کیا۔
اسرائیلی فوج کی تلاشی کی کارروائیوں میں فلسطینی شہریوں پر اندھا دھند آنسوگیس کی شیلنگ اور صوتی بموں کا استعمال کیا جس کے نتیجےمیں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
رفیدیا میں اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ اس دوران قابض فوج نے دو فلسطینی نوجوانوں جامعہ النجاح کے طلباء خالد الطویل اور حمزہ جعفر خویرہ کو کروم عاشور اور راس العین سے حراست میں لے لیا۔
ادھر اسرائیلی فوج نے شہید فلطسینی عبدالرحمان بنی فضل کے جنوب مشرقی نابلس میں عقربا میں واقع گھر پر چھاپہ مارا۔ قابض فوج نے شہید کا گھر خالی کرنے کا نوٹس دیتے ہوئے اہل خانہ مکان کی فوری مسماری کا حکم بھی دیا ہے۔