جمعه 15/نوامبر/2024

جرمنی اسرائیل سے عنقریب ڈرون طیارے خریدے گا

پیر 9-اپریل-2018

جرمنی اسرائیل سے جنگی مقاصد کے لیے بغیر پائلٹ کے ڈرون طیارے خرید کرنے کا معاہدہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق دونوں ملکوں میں کروڑوں یورو مالیت کی یہ ڈیل گذشتہ برس ہونا تھی مگر برلن کی سیاسی قیادت کو اس پر تحفظات تھے۔

اخبار ’دا مارکر‘اور ’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ اسرائیل کی فضائی صنعت کی سب سے بڑی کمپنی اور جرمن فضائی فورسز کے درمیان آئندہ چند ہفتوں کے دوران ایک بڑی ڈیل متوقع ہے۔ اس ڈیل کے تحت اسرائیل اپنے ہاں تیار ہونے والے ڈرون طیارے جرمن فوج کو فروخت کرے گا۔

امریکی ویب سائیٹ ’ڈیفنس نیوز‘ کے مطابق جرمن وزارت دفاع جلد ہی بغیر پائلٹ ڈرون طیاروں کی خریداری کے لیے حرکت میں آئے گی۔

اخباری رپورٹس کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان ڈرون طیاروں کی ڈیل گذشتہ برس موسم گرما میں اس وقت تعطل کا شکار ہو گئی تھی جب سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے اس ڈیل کی ترویج روک دی تھی۔ سوشل پارٹی کا کہنا تھا کہ جرمنی کو اخلاقی طورپر قتل اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے اسرائیل سے ڈرون طیارے نہیں خرید کرنے چاہئیں۔

مختصر لنک:

کاپی