اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق تیونس کی ایک عدالت نے چار اسرائیلی کھلاڑیوں کو ملک میں ہونے والے تائیکوانڈو بین الاقوامی چیمپئین شپ میں شرکت سے روک دیا ہے۔
عبرانی اخبا ’یدیعوت احرونوت‘ کے مطابق تیونس میں انسانی حقوق کے کارکنان کی طرف سے عدالت میں درخواست دی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی ریاست کے کھلاڑیوں کو تیونس میں ہونے والے مقابلے میں شرکت سے روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
خیال رہے کہ تیونس میں عالمی تائیکواندو چیمپیئین شپ چھ سے 16 اپریل تک ساحلی شہر حمامات میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔
ایک عدالتی ذریعے کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے عدالت نے اسرائیلی کھلاڑیوں کو مقابلے میں شرکت کی اجازت دی تھی مگر اسرائیل سے تعلقات مخالف عرب قومی مزاحمتی کمیٹی نے دعالت میں اس فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ یہ درخواست تیونس کے تائیکوانڈو فیڈریشن کے چیئرمین احمد جعلول کے خلاف دائر کی گئی ہے جس میں انہیں اسرائیل سے راہ و رسم بڑھانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
درخواست گذاروں نے بتایا کہ عدالت نے واضح فیصلہ دیا ہے کہ جعلول اسرائیلی کھلاڑیوں کو شرکت کی دعوت یا ان کی میزبانی کا اختیار نہیں رکھتے۔