شنبه 16/نوامبر/2024

مارچ کے دوران اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن میں 609 فلسطینی گرفتار

منگل 10-اپریل-2018

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے داروں کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2018ء کے دوران اسرائیلی فوج کی کریک ڈاؤن کی کارروائیوں میں 95 بچوں اور 13 خواتین سمیت 609 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ 28 فروری 2018ء کو اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کی تعداد 6500 بتائی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق محکمہ امور اسیران، کلب برائے اسیران، الضمیر فاؤنڈیشن برائے اسیران و انسانی حقوق اور المیزان مرکز برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید خواتین کی تعداد 62 ہے جن میں سے 8 کم عمر بچیاں ہیں۔ اسی طرح صہیونی زندانوں میں 350 کم عمر بچے بھی پابند سلاسل ہیں۔

دیگر اسیران میں 500 فلطسینیوں کو بغیر کسی جرم کے نام نہاد انتظامی قید کےتحت پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ مارچ میں 81 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں دی گئیں۔

رپورٹ میں قیدیوں کو عقوبت خانوں میں دی جانے والی سزاؤں اور ان کے ساتھ برتے جانے والے غیر انسانی سلوک کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی