شنبه 03/می/2025

القدس: ایک اور فلسطینی تنظیم کو بلیک لسٹ کر دیا گیا

جمعہ 20-اپریل-2018

اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوانوں اور ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کام کرنے والی ایک مقامی تنظیم کو خلاف قانون قرار دے کر اسے بند کردیا۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل ’0404‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے سوموار کے روز ایک فوجی حکم نامے پر دسخت کیے جس میں ’ایلیا یوتھ فاؤنڈیشن‘ کو بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس حکم نامے میں مذکورہ تنظیم کو ’دہشت گرد‘ گروپ قرار دیا گیا ہے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق ’ایلیا فاؤنڈیشن‘ بیت المقدس میں فلسطینی یوتھ کے سماجی بہبود کے شعبوں میں کام کرتی ہے اوراس کا تعلق عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے ساتھ بتایا جاتا ہے۔

ادھر اسرائیلی وزیر دفاع لائبرمین نے اپنے ایک ’ٹوئٹر‘ بیان میں کہا ہے کہ ’ایلیا انسٹیٹیوٹ اینڈ یوتھ فاؤنڈیشن‘ ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔ اس کے بارے میں داخلی سلامتی کے ادارے ’شاباک‘ نے معلومات اکھٹی ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ یہ گروپ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

گذشتہ فروری میں اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان نے القدس میں کام کرنے والی کئی تنظیموں کو بلیک لسٹ کردیا تھا۔ ان میں بیت الشرق نامی فاؤنڈیشن بھی شامل تھی۔

مختصر لنک:

کاپی