جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں صحافیوں کے قتل کی جامع تحقیقات کا مطالبہ

ہفتہ 16-مارچ-2024

 

قطرنے غزہ کی پٹیمیں صحافیوں کے خلاف اسرائیلی قابض فوج کےجرائم کی فوری اورآزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ قطرکا کہنا ہے کہ جدید جنگیتاریخ میں میں غزہ میں صحافیوں کا قتل عام اپنی نوعیت کا سنگین ترین جرم ہے۔

 

یہ مطالبہ انسانیحقوق کونسل کے 55ویں اجلاس کے موقعے پرقطرکی طرف سے پیش کیا گیا۔

انسانی حقوقکونسل کے اجلاس کے دوران قطری سفیر عبداللہ ناصر النعمہ نے عام بحث کے دوران کہاکہ اسرائیل غزہ میں صحافیوں کو جان بوجھ کر قتل کر رہا ہے۔

 

انہوں نے صحافیوںکے حقوق کے تحفظ اور ان کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

 

انہوں نے کہا کہغزہ پر جارحیت کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے صحافیوں کی تعداد 130 سے زائد ہے،16 زخمی، 4 لاپتہ اور 25 زیر حراست ہیں۔

 

النعمہ نےکہا کہغزہ میں صحافیوں کے قتل کے جرائم پر غیر جانب دار رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ عالمیبرادری، فوری آزاد اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکےصحافیوں کے خلاف جرائم میں ملوثاسرائیلیوں کو کٹہرے میں لائے۔

 

مختصر لنک:

کاپی