چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینیوں کے’مولٹوو پتنگوں‘ سے صہیونی گودام میں آگ بھڑک اٹھی

اتوار 22-اپریل-2018

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر جمع ہونے والے فلسطینیوں کی طرف سے پٹرول بم بردار کاغذی جہاز اور مولٹوو پتنگ بڑے پیمانے پر نقصان کا موجب بن رہے ہیں۔

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کے مطابق جمعہ کے روز فلسطینی شہریوں نے مشرقی سرحد سے کاغذی جہازوں اور پتنگوں کے ساتھ پٹرول بم باندھ کو چھوڑے جو سرحد کی دوسری طرف گرتے اور آگ لگاتے رہے۔ پٹرول بموں سے لگنے والی آگ نے کھیتوں میں فصلوں کو تباہ کردیا اور کئی زرعی گوداموں میں آگ لگنے سے ذخیرہ کردہ اناج بھی تباہ ہوگیا۔

عبرانی اخبار کے مطابق فلسطینیوں کی طرف سے چھوڑے گئے پٹرول بم سرحد کی دوسری طرف ایک گودام پر جا گرے جس کے نتیجے میں گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔ آتش زدگی کے باعث وہاں پر جمع کردہ خشک سامان جل کر راکھ ہوگیا تاہم اس کارروائی میں کسی  قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ مشرقی غزہ کی سرحد پرجمع ہونے والے فلسطینی پتنگوں کے ساتھ مولٹو اور پٹرول بم باندھ کر پھینک رہے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد مقامات پر آگ لگ گئی۔

غزہ کی مشرقی سرحد پر ہزاروں فلسطینی 30 مارچ سے دھرنا دیے ہوئے ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر حق واپسی کے لیے ریلیاں نکالتے  ہیں۔ اس دوران فلسطینی نوجوان پتنگوں کے ساتھ باندھ کر پٹرول بم بھی اسرائیلی فوج کی طرف پھینک رہے ہیں۔ فلسطینیوں کی اس منفرد مزاحمتی حکمت عملی سے صہیونی فوج سیخ پا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی