شنبه 03/می/2025

مسجد اقصیٰ کی مرمتی کمیٹی کا ایک عہدیدار ایک ہفتے کے لیے بے دخل

پیر 23-اپریل-2018

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کی تعمیرو مرمت کی ذمہ کمیٹی کے ایک سرکردہ عہدیدار کو ایک ہفتے کے لیے کام سے روک دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی پولیس نے مسجد اقصیٰ کی مرمتی کمیٹی کے ایک عہدیدار راید زغیر کوالقشلہ حراستی مرکز طلب کیا جہاں اسے بدسلوکی کے بعد ایک نوٹس دیا گیا جس میں کہا گیا کہ وہ اگلے سات روز تک مسجد اقصیٰ میں داخل نہیں ہوسکتے۔

راید زغیر نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس اسےحراست میں لے کر القشلہ پولیس سیںٹر لے گئی جہاں اسے ایک نوٹس دیا گیا کہ وہ اگلے ایک ہفتے تک قبلہ اول میں داخل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے ایک کاغذ پر دستخط کرنے کو کہا جس میں لکھا گیا تھا کہ میں اگلے پندرہ دن تک مسجد اقصیٰ میں اپنی ڈیوٹی پر نہیں جاؤں گا مگر  میں نے دستخط کرنےسے انکار کردیا۔ اس کے بعد ایک ہفتے کے لیے کام سے روک دیا۔

مختصر لنک:

کاپی