چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی عدالت فلسطینی کو17 سال قید،17 ہزار ڈالرجرمانہ کی سزا

بدھ 25-اپریل-2018

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی شہری کو 17 سال قید با مشقت اور 60 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سزا پانے والے فلسطینی نوجوان محمد فھیم الشلالدہ کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے شمالی قصبے سعیر سے ہے۔ جرمانے کی رقم امریکی کرنسی میں 17 ہزار ڈالر بنتی ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے اسیر شلالدہ پر الزام عاید کیا ہے کہ اس نے دو سال قبل بیت امر کے مقام پر اپنی گاڑی تکے اسرائیلی فوجیوں کو روند دیا تھا جس کے بعد اس کے خلاف فوجیوں کو کچلنے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی