جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی سائنسدان کی شہادت نے صہیونی زوال اور قریب کر دیا: ایران

بدھ 25-اپریل-2018

ملائیشیا میں مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ادارے ’موساد‘ کے ایجنٹوں کے ہاتھوں نوجوان فلسطینی سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر فادی البطش کے وحشیانہ قتل پر ایران نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے رہ برانقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر اعلیٰ علی اکبر ولایتی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی سائنسدان ڈاکٹر البطش کے ملائیشیا میں بہیمانہ قتل پرانہیں گہرا دکھ اور افسوس ہے۔ ایرانی حکومت اور پوری قوم شہید کے اہل خانہ اور فلسطینی قوم کے ساتھ تعزیت کرتی اور ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں۔

خبر رساں ادارے ’مھر‘ کے مطابق ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ فلسطینی سائنسدان ڈاکٹر فادی البطش کےمجرمانہ قتل سے مسلم امہ میں بیداری پیدا ہوگی اور صہیونی ریاست کا زوال اور قریب ہوگا۔ انہوں نے شہید فلسطینی سائنسدان کے درجات کی بلندی اور اس کے لواحقین کے لیے صبر جمیل اور اجرعظم کی دعا کی۔

خیال رہے کہ 21 اپریل ہفتے کو علی الصباح نامعلوم مسلح افراد نے فلسطینی سائنسدان ڈاکٹر فادی البطش کو ملائیشیا کے دارالحکومت کولالمپور میں نماز فجر کے وقت فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ ان کے اہل خانہ اور حماس نے اس مجرمانہ قتل کی ذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی