اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے 20 سالہ فلسطینی نوجوان مہند راید المحتسب کو بارہ سال پانچ ماہ قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مہند المحتسب کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے ہے۔
کلب برائے اسیران کے مندوب اکرم سمارہ کے مطابق اسرائیل کی ’عوفر‘ نامی فوجی عدالت نے المحتسب کو ساڑھے بارہ سال قید کی سزا سنائی ہے۔
خیال رہے کہ المحتسب کو اسرائیلی فوج نے 2 مئی 2016ء کو حراست میں لیا تھا۔ اس پر ایک یہودی آبادکار کو چاقو سے حملہ کرکے زخمی کرنے کا الزام عاید کیا گیا اور اسی الزام کے تحت اسے قید کی سزا سنائی گئی ہے۔