یکشنبه 17/نوامبر/2024

شوگر اور موٹاپے کی ادویہ نشہ ترک کرنے میں معاون

پیر 30-اپریل-2018

ماہرین علم الاعصبان نے ایک تحقیق میں کہا ہے ک موٹاپے اور شوگر کی بیماری کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ادویات منشیات کے عادی افراد کو اس لعنت سےچھٹکارا پانے میں مدد فراہم کرسکتی ہیں۔

امریکا کی پنسلوینیا یونیورسٹی میں کے زیراہتمام کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کوکین اور دیگر منشیات کے عادی افراد شوگر اور موٹاپے کے خاتمے کے لیے استعمال ہونے والی ادویات سے نشے کی عادت سے نجات پا سکتےہیں۔

یہ تحقیق سائنسی جریدے ’ Neuropsychopharmacology‘ میں شائع کی گئی ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کوکین اور اس اصناف کی دیگر منشیات دماغ میں ریوارڈ سرکت کی شکل میں کام کرتی ہیں اور اس کا تدارک علاج کے ذریعے کافی مشکل ہوتا ہے۔

بلند فشار خون اور شوگر کی ادویات کے استعمال میں  کوکین سے رجوع کے 40 سے 60 فی صد امکانات ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کوکین جیسی بوٹیاں طویل المدت اثرات مرتب کرتی ہیں۔ ان میں نیکوٹین، افیون اور دیگر بھی اسی طرح دماغ میں اثر ڈالتی ہیں۔

ماہرین نے پہلا تجربہ چوہوں پر کیا اور یہ انکشاف کیا کہ دماغ کے اعصابی دائرے دماغ میں خوراک کی تلاش کا ذریعہ بنتے ہیں۔ یہ عوامل منشیات کے عادی لوگوں کے دماغوں میں بھی اثرات مرتب کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی