اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ صیہونی قابضفوج الشفا میڈیکل کمپلیکس میں جو کچھ کر رہی ہے اس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ یہدشمن غزہ کی پٹی میں زندگی کی واپسی کو روکنے کی جنگ لڑ رہا ہے اور انسانی زندگیکے تمام اجزاء کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔
ہنیہ نے منگل کیشام کو ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ غزہکی پٹی میں پولیس افسران اور سرکاری انتظامی اداروں کے ارکان کو نشانہ بنانا غزہ میںہمارے صبر آزما لوگوں کے لیے افراتفری پھیلانے اور خونریزی کو جاری رکھنے کی اس کیکوشش کو ظاہر کرتا ہے۔ اسرائیلی دشمن کی اس ننگی جارحیت سے قطر میں ہونے والےمذاکرات سبوتاژ ہو رہےہیں۔
انہوں نے زور دےکر کہا کہ صہیونی دشمن اس مجرمانہ منصوبے کے حصول میں کامیاب نہیں ہوگا۔ حماس اپنے عوام کے حقوق اور جارحیت کو روکنے،انخلاء اور بے گھر ہونے والوں کی واپسی کے ان کے واضح مطالبات کے لیے پرعزم رہے گی۔
قابض فوج نے الشفاکمپلیکس اور مغربی غزہ پر مسلسل دوسرے روز بھی حملے جاری رکھے ہیں، جس کے دورانانہوں نے 50 شہریوں کو موت کی نیند سلا دیا اور 200 کو گرفتار کر لیا۔