آسٹریلوی بائیولوجی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سنہ 1974 میں پیدا ہونے والا مکڑا 43 سال کی عمر میں چل بسا۔
دی ٹیلی گراف کے مطابق ‘نمبر 16’ کے نام سے پہچانا جانے والے اس مکڑے کو سب سے پہلے کیڑے مکوڑوں کی زندگی پر تحقیق کرنے والی سائنسدان باربرا یورک مین نے دیکھا تھا۔
اس کے بعد سے باربرا نے اس مکڑے کا مشاہدہ جاری رکھا۔
یہ مکڑیاں عام مکڑی کی نسبت بھاری جسامت رکھتی ہیں اور زہریلی ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اگر یہ اپنے بلوں سے نکلتی ہیں تو انسانوں کا شکار بن جاتی ہیں۔
اس قسم کی مکڑیاں صرف ایک محفوظ بل میں رہتے ہوئے بھی طویل عمر پاجاتی ہے۔
اس سے قبل میکسیکو میں ٹرانٹولا نامی مکڑی 28 برس کی عمر میں چل بسی تھی جب کہ امید ظاہر کی جارہی تھی کہ ‘مکڑی 16’ 50 سال تک زندہ رہے گی۔