جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج الشفاء ہسپتال میں ماوروائے عدالت قتل عام کررہی ہےیورو میڈ

بدھ 20-مارچ-2024

یورو- میڈیٹیرینینہیومن رائٹس مانیٹر نے کہا ہے کہ اسے اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے غزہ شہر کےالشفاء میڈیکل کمپلیکس کے اندر بے گھر فلسطینی شہریوں کے خلاف دو دن سے جاری فوجیکارروائیوں کے ایک حصے کے طور پر انہیں ماورائے عدالت پھانسیاں دینے کی اطلاعاتموصول ہوئی ہیں۔

بے گھر ہونے والےعینی شاہدین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے قابض فوج کو 8 سے 10 فلسطینی شہریوںکو الشفا کمپلیکس کے مردہ خانے میں لے جاتے ہوئے دیکھا۔ پھر قابض فورسز کے ان شہریوںپر وہاں گولیاں ماریں اور انہیں شہید کردیا گیا۔

یورو میڈ نے اسخدشے کا اظہار کیا کہ ان شہریوں کو ماورائے عدالت شہید کیا گیا۔ انسانی حقوق گروپنے الشفاء میڈیکل کمپلیکس کی صورتحال اور شہریوں کو درپیش خطرات پر گہری تشویش کااظہار کیا۔

انہوں نے تصدیق کیکہ ان کی فیلڈ ٹیم نے الشفا میڈیکل کمپلیکس کے اندر اور اس کے اطراف میں اسرائیلیفورسز کی گولیوں سے 60 سے 80 افراد کی ہلاکت کے بارے میں شہادتیں اکٹھی کیں جنہیںاتوار اور سوموار کے درمیان شہید کیا گیا۔

انہوں نےہسپتالوں اور طبی سہولیات کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا اور اقوام متحدہ اور متعلقہبین الاقوامی اداروں کو غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں پر سنگین اسرائیلی حملوں کو روکنےکے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مختصر لنک:

کاپی