مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ سے متصل تاریخی قبرستان ’الرحمۃ‘ ان تاریخی قبرستانوں میں سے ایک ہے جس میں جلیل القدر صحابہ کرام اور دیگر بزرگان دین کی بڑی تعداد آسودہ خاک ہے۔ اسی طرح یہ قبرستان بھی دیگر فلسطینی قبرستاں کی طرح منظم صہیونی مہم کا سامنا کررہا ہے۔ اس قبرستان کی بے حرمتی، قبروں کی اکھاڑ پچھاڑ اور اس کی اراضی پرغاصبہ قبضے کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین نے ایک ویڈیو گرافک میں اس پر روشنی ڈالی ہے اور بتایا ہے کہ اسرائیل اس قبرستان کے وجود کو ختم کرکے اس کی اراضی اور بزرگان دین کی قبروں پر تفریحی پارک قائم کرنا چاہتا ہے۔ روزانہ اسرائیلی پولیس، فوج، انٹیلی جنس اداروں کے اہلکار،القدس کی اسرائیلی بلدیہ کے عہدیدار اور عام یہودی آباد کار اس قبرستان میں گھس کر اس کی بے حرمتی کرتے اور اس پرغاصبانہ قبضے کی سازشیں کرتے ہیں۔